کرونا وائرس کے بارے میں معلوماتی فون لائن

معلوماتی فون لائن ایک قومی ٹیلیفون سروس ہے جو کرونا وائرس کے بارے میں سوالات کا جواب دیتی ہے۔ فون سروس کے اوقات صبح 08.00  بجے سے سہ پہر 3.30 بجے تک ہیں۔ اردو میں جواب لینے کے لیے  815 55 015پر فون کریں، 9 ڈائل کر زبانوں کی فہرست تک جائیں اور اردو کے لیے 5 ڈائل کریں۔

 وہ موضوعات جن پر معلوماتی فون لائن جواب نہیں دے سکتی

معلوماتی فون لائن کو صحت کی ڈائریکٹوریٹ چلا رہی ہے لہذا کرونا وائرس سے تعلق رکھنے والے کچھ موضوعات پر سوالوں کا جواب دوسرے اداروں کو دینا ہو گا۔

روزگار:

جو آجر اور ملازمین ملک میں آمد، کوارنٹین کے اصولوں اور کام کے مقام پر انفیکشن سے بچاؤ کے متعلق سوال پوچھنا چاہتے ہوں، وہ نارویجن لیبر انسپیکشن اتھارٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

نارویجن لیبر انسپیکشن اتھارٹی سے رابطے کے لیے تفصیلات آپ کو یہاں ملیں گی (arbeidstilsynet.no)

کام کے مقامات پر کرونا وائرس کے لیے اقدامات کے متعلق مزید معلومات یہاں دیکھیں (arbeidstilsynet.no)

ویکسین:

ناروے میں کرونا وائرس ویکسینیشن کے لیے نارویجن انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (FHI) ذمہ دار ہے۔ ویکسینیشن اور اپنی صحت کی صورتحال سے متعلق سوال پوچھنے کے لیے اپنی بلدیہ یا اپنے فیملی ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

کن لوگوں کو ناروے میں داخل ہونے کی اجازت ہے:

ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن (UDI) اس بارے میں سوالات کا جواب دے سکتی ہے کہ اس وقت کن لوگوں کو ناروے میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔ آپ مزید تفصیل UDI.no پر پڑھ سکتے ہیں یا 23 35 16 00 پر فون کریں۔

فون پر رابطے کے اوقات پیر تا جمعہ صبح 10:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک ہیں۔

 کرونا وائرس کے بارے میں مقامی معلومات:

بلدیہ کے جاری کردہ مقامی اصولوں اور مشوروں کے متعلق سوالات کا جواب قومی معلوماتی فون سروس نہیں دے سکتی۔ مقامی اصولوں اور مشوروں کے متعلق سوالات کے لیے اپنی بلدیہ کی ویب سائیٹ دیکھیں۔

قانون کی خلاف ورزی کی اطلاعات:

قانون کی خلاف ورزی کی اطلاعات پولیس کو دی جائیں۔ انفیکشن سے بچاؤ کی خلاف ورزی، جیسے کسی سکول میں خلاف ورزی، پر آپ اس بلدیہ سے رابطہ کریں گے جہاں آپ مقیم ہیں۔

کام کے مقامات پر انفیکشن سے بچاؤ کی خلاف ورزی کی اطلاعات نارویجن لیبر انسپیکشن اتھارٹی کو دی جائیں

(arbeidstilsynet.no)

کئی زبانوں میں جواب

معلوماتی فون لائن ان زبانوں میں جواب دے سکتی ہے:

  • نارویجن
  • انگلش
  • عربی
  • صومالی
  • پولش
  • اردو

سب زبانوں کے لیے ایک ہی نمبر ہے، 815 55 015۔ فون کرنے پر آپ ایک اور ہندسہ ڈائل کر کے زبان چن سکتے ہیں۔ اگر آپ بیرون ملک سے فون کر رہے ہیں تو +47 21 89 80 42 پر فون کریں۔