ان افراد کے لئے COVID-19 کے متعلق معلومات جو قانونی رہائش نہيں رکھتے

ناروے میں ہر ایک شخص COVID-19 کا شکار ہونے کی صورت میں مفت COVID-19 ٹیسٹ کروانے کا حقدار ہے۔

COVID-19 کی علامات میں کھانسی، بخار، سانس اکھڑنا، اور سونگھنے اور چکھنے کی حس کا خاتمہ شامل ہيں۔ اگر آپ COVID-19 کی علامات کا شکار ہوں یا اگر آپ کو شک ہو کہ آپ علامات کے شکار ہیں، تو ہیلتھ کیئر سروس سے رابطہ کریں۔ آپ اپنی میونسپلٹی میں ہیلتھ کیئر کی سہولت سے رابطہ کر سکتے ہيں یا اس فون نمبر پر اوقات کار کے بعد فعال ہنگامی طبی سہولت پر رابطہ کر سکتے ہيں: 116117.

اگر آپ اوسلو یا برجن میں رہتے ہیں تو آپ کو غیر دستاویزی تارکین وطن کے لئے ہیلتھ کیئر سے ٹیسٹنگ اور صحت کی دیکھ بھال کے سلسلے میں مدد مل سکتی ہے.

COVID-19 ٹیسٹ مفت ہے.

جب آپ ہیلتھ کیئر کی سہولت سے رابطہ کرتے ہیں تو آپ کو اپنا پاسپورٹ یا دیگر ID دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

اگر آپ کو ترجمان کی ضرورت ہے تو انہیں بتائیں. آپ کو اپنی زبان کے ترجمان کا حق حاصل ہے ۔ صحت کی دیکھ بھال کے ماہرین ایک ترجمان کا انتظام کر سکتے ہیں. یہ آپ کے لئے مفت ہے. ترجمان بھی رازداری کی اسی ذمہ داری کے تابع ہوں گے.

ٹیسٹ کروانے والے ہیلتھ کیئر کے پیشہ ور افراد فوری ٹیسٹ یا حسب معمول ٹیسٹ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ فوری ٹیسٹ کا انتخاب کرنے کی صورت میں، آپ کو 20 منٹ کے اندر نتیجہ مل جائے گا۔ حسب معمول ٹیسٹ کا انتخاب کرنے کی صورت میں آپ کو 1-4 روز کے اندر نتیجہ مل جائے گا۔

ہیلت کیئر کے ماہرین رازداری کی ذمہ داری کے تابع ہیں. اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ آپ اور آپ کی صحت کے بارے میں کسی اور کے ساتھ معلومات کا اشتراک نہیں کریں گے.

COVID-19 کا شکار ہونے کی صورت میں آپ کو علیحدگی اختیار کرنی ہوگی۔ آپ کو مفت رہائش کی پیشکش کی جائے گی جہاں آپ 10 دنوں کے لئے یا بخار ختم ہونے تک رہ سکتے ہيں. آپ کو کھانا اور پینے کے لئے مشروبات دئےجائيں گے۔ علیحدگی کے دوران، آپ سے کوئی ملنے نہيں آسکتا۔ آپ کسی کے ساتھ ملاقات نہيں کر سکیں گے اور نہ ہی باہر جا سکيں گے۔

اگر آپ کا کسی ایسے شخص کے ساتھ قریبی رابطہ رہا ہو جو COVID-19 کا شکار ہے، تو آپ کو 10 روز کے لئے قرنطینہ اختیار کرنا ہوگا۔ آپ کو مفت ٹیسٹ اور رہائش کی پیشکش کی جائے گی، جہاں آپ قرنطینہ کے دوران رہ سکتے ہيں۔ آپ کو کھانا اور پینے کے لئے مشروبات دئےجائيں گے۔ قرنطینہ کے دوران، آپ سے کوئی ملنے نہيں آسکتا۔ آپ باہر جا سکتے ہيں، لیکن آپ کو کسی سے ملنے کی اجازت نہيں ہوگی۔

COVID-19 کا ویکسین سب سے پہلے 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور ایسے افراد کو دیا جارہا ہے جو ایسی علامات کا شکار ہیں جن کے باعث COVID-19 کا شکار ہونے کی صورت میں ان کی حالت خراب ہوسکتی ہے۔ اگر حکام تمام بالغ افراد کو ٹیکہ لگوانے کی تجویز کریں گے تو غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افراد پر بھی اس پیشکش کا اطلاق ہوگا۔ ویکسین مفت ہے ۔ ویکسین کی وجہ سے مختصر مدتی ضمنی اثرات سامنے آسکتے ہیں ۔ ان میں سب سے عام علامات میں بازو میں درد، معمولی بیماری، سر کا درد، اور بعض اوقات بخار شامل ہيں۔ یہ چند روز بعد ختم ہوجائيں گے۔