ناروے میں ابتدائی عرصہ

ناروے آنے کے بعد اگر آپ کو صحت کے لیے مدد کی ضرورت ہو تو یہ مدد لینا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ حاملہ ہوں یا بیمار ہوں اور/یا آپ کو دوائیوں کی ضرورت ہو تو آپ کو جلد از جلد علاج ملنا چاہیے۔

Illustrasjon av nyankomne til Norge

صحت کی مدد حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن۔ 

اروے میں صحت کی مدد حاصل کرنے کے لیے آپ کو اسائلم سیکر (پناہ کے درخواست گزار) کے طور پر رجسٹر کرنا ہو گا۔  

ٹی بی کا معائنہ 

ناروے میں آنے پر آپ کو ٹی بی یعنی تپدق کا معائنہ کروانا ہو گا(fhi.no) ۔ یہ معائنہ ان سب ممالک سے آنے والے لوگوں کو کروانا پڑتا ہے جہاں زیادہ ٹی بی پائی جاتی ہے۔ آپ کا معائنہ ناروے آنے کے بعد دو ہفتوں کے اندر کیا جائے گا۔ 

اگر آپ کی عمر 10 سال سے زیادہ ہو تو اس معائنے کے لیے آپ کے پھیپھڑوں کا ایکسرے ہو گا۔ 10 سال سے کم عمر بچوں کی اسیسمنٹ (ماہرانہ غور) ہوتی ہے، ناروے میں آمد پر ٹی بی کے معائنے کا فلو چارٹ - FHI دیکھیں۔

ٹی بی کا علاج بالکل مفت ہے۔ 

آپ ٹی بی سے صحتیاب ہو جائیں گے (وڈیو)

آپ ٹی بی سے صحتیاب ہو جائیں گے (وڈیو)

ویکسینز 

ناروے میں تمام ویکسینیشن لوگوں کی مرضی پر منحصر ہے۔ 15 سال سے زیادہ عمر کے سب لوگوں کو ناروے میں آنے کے بعد کرونا وائرس ویکسین کی پیشکش ملتی ہے (fhi.no)۔  (pdf)

اگر آپ بالغ ہیں اور آپ کو پہلے خسرہ یا کاکڑا لاکڑا نہیں ہوا اور آپ کو ان بیماریوں کی ویکسین بھی نہیں لگی تھی تو آپ کو آمد کے بعد زیادہ سے زیادہ 1 سال کے اندر اندر خسرے، کن پیڑوں اور کاکڑا لاکڑا کی ویکسین کی پیشکش ملے گی۔ یہی اصول پولیو ویکسین کے لیے بھی ہے۔ 

ریفیوجی کیمپ میں ویکسینیشن 

جن مقامات پر لوگ ایک دوسرے کے قریب قریب رہتے ہوں، وہاں بیماریاں پھوٹنے سے بچاؤ کے لیے آپ اور آپ کے بچے کو خسرے اور کرونا وائرس کی ویکسین کی پیشکش ملے گی۔ آپ کو یہ پیشکش کیمپ میں آنے کے بعد پہلے چند دنوں میں ہی ملے گی۔ یہ آپ کا فیصلہ ہے کہ آپ اور آپ کا بچہ اس پیشکش کو قبول کریں گے یا نہیں۔ 

ناروے میں آمد کے تین مہینے بعد صحت کے معائنے کی پیشکش 

اسائلم سیکرز یا ریفیوجیز (پناہ گزینوں) کو ناروے آنے کے تین مہینے بعد صحت کے معائنے کی پیشکش ملنی چاہیے۔ ممکن ہے یہ معائنہ نرس کرے۔ 

اگر آپ کو صحت کے لیے مدد کی ضرورت ہو تو آپ کو ڈاکٹر سے ملاقات کا وقت دیا جائے گا۔ 

یہ مواد فراہم کرنے والے ہیں Helsedirektoratet

آخری تبدیلیوں کی تاریخ پیر، 9 مئی، 2022