ناروے میں صحت کے لیے مدد

یہاں آپ کو اس بارے میں آسان معلومات ملیں گی کہ ناروے کا نظام صحت کیسے کام کرتا ہے اور آپ کب اور کس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یہ معلومات ناروے کے حکام صحت نے مرتّب کی ہیں اور ان کے معیار کو چیک کیا ہے۔

کیا آپ کو صحت کے لیے مدد کی ضرورت ہے؟ 

کیا آپ کو ہسپتال یا کسی سپیشلسٹ کے پاس جانے کی ضرورت ہے؟ 

علاج کا خرچ 

روزگار اور بیماری 

اگر آپ بیماری یا حادثے کی وجہ سے کام نہ کر سکتے ہوں تو ناروے میں کئی مختلف امدادی سکیمیں آپ کے لیے آمدنی یقینی بناتی ہیں۔ 

اگر آپ کو دیکھ بھال کی ضرورت ہو، زیادہ طبی اخراجات کرنے پڑتے ہوں یا امدادی آلات اور زندگی میں موزوں تبدیلیوں کی ضرورت ہو تو بھی آپ کو مدد مل سکتی ہے۔ 

آپ کے حقوق کا انحصار آپ کی صورتحال پر ہو گا۔ NAV کی ویب سائیٹ پر تفصیلی معلومات موجود ہیں کہ آپ کی صورتحال میں کن قسموں کی مالی مدد مل سکتی ہے: Helse og sykdom (nav.no) 

حمل، امتناع حمل (بچوں کی پیدائش روکنا) اور اسقاط حمل (ابارشن) 

بچے اور نوجوان 

ذہنی صحت 

کیا آپ کسی مریض کے لواحقین میں سے ہیں؟ 

جب گھر کا کوئی فرد شدید بیمار ہو یا لمبے عرصے سے بیمار ہو تو اس کے لواحقین کے لیے یہ بہت اہم ہوتا ہے کہ اسے کس قسم کی مدد مل رہی ہے۔ لیکن یہ بھی اہم ہے کہ اس کے قریبی رشتہ دار ہونے کی حیثیت سے خود آپ کا کیا حال ہے۔ مسائل بہت بڑھ جانے سے پہلے ہی مشورہ اور مدد مانگ لینی چاہیے۔ 

ناروے کا نظام صحت اس طرح چلتا ہے 

Helsenorge پر لاگ ان کریں۔

آپ آن لائن اپنی صحت کے متعلق آگاہ رہنے کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ Helsenorge پر لاگ ان کر کے دیکھیں کہ آپ کو کونسے مواقع حاصل ہیں۔

یہ مواد فراہم کرنے والے ہیں Helsedirektoratet, Helfo, Pasientreiser HF, Norsk helsenett

آخری تبدیلیوں کی تاریخ 03 اکتوبر, 2023